تلنگانہ

بی آر ایس پارٹی کو سمجھو _ مسلمانوں سے سابق وزیر محمد علی شبیر کی اپیل

کاماریڈی _ 24 جون ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر قائد و سابقہ وزیر محمد علی شبیر نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بی آر ایس پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ بی آر ایس اور  آر ایس ایس ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں

 

کاماریڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ بی آر ایس اندرونی طور پر بی جے پی سے ملی ہوئی ہے گزشتہ روز ریاست بہار میں 18 سیکولر جماعتوں کا اجلاس منقد ہوا جس میں بی آر ایس کو نہیں بُلایاگیا ۔ کیونکہ کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر بھروسہ نہیں کرتے ۔

 

گزشتہ روز دہلی میں وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے مرکزی وزرا راجناتھ سنگھ اور امیت شاہ سے ملاقات کی۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ رکن کونسل کویتا کو شراب معاملے سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے محمد علی شبیر نے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کی کہ  بی آر ایس کی  خاکی چڈی کو سمجھو اور سیکولر پارٹی کانگریس کی تائید کریں۔ آنے والے انتخابات میں ریاست اور مرکز میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button