انٹرٹینمنٹ

سلمان خان بہت لاپرواہ ہیں، سیٹ پر وہ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں۔ سوناکشی سنہا

حیدآباد۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ یہ سیریز Netflix پر ریلیزکی گئی ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز میں سوناکشی سنہا کے کردار کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔سوناکشی نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دبنگ’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں تھے۔

 

حال ہی میں جب سوناکشی سے پوچھا گیا کہ سلمان خان ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹار کیوں ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سلمان بہت لاپرواہ ہیں۔یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا “سلمان خان بہت لاپرواہ ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنے کام کے بارے میں بھی بہت ایماندار ہیں۔ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ سلمان صرف وہی کرتے ہیں جو انھیں اچھا لگتا ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مثال کے طور پر اگر وہ چاہیں تو سائیکل پر سیٹ پر آتے ہیں ، جب سیٹ پر آنے کا دل کرتا ہوں، تب ہی آتے ہیں اسی طرح وہ کھانا اسی وقت کھاتے ہیں جب وہ چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنے کام کے بارے میں بھی بہت ایماندار ہیں۔ وہ اس وقت تک سیٹ نہیں چھوڑتے جب تک ان کا کام ختم نہ ہو جائے۔ یہ سب تھوڑا سا عجیب ہے، لیکن وہ یہ کیسے کرتے ہیں مجھے بھی نہیں معلوم۔

 

سیاست میں آنے کے سوال پر سوناکشی نے کیا کہا؟
جب سوناکشی سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سیاست میں آنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے مضحکہ خیز انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’نہیں۔ کیونکہ پھر وہاں بھی آپ لوگ اقربا پروری کرنے لگیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button