تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں شکار کے لئے جنگل جانے والا نوجوان غار میں پھنس گیا _ باہر نکالنے پولیس کا آپریشن جاری

کاماریڈی _ 15 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے پہاڑی علاقے میں ایک شخص جو شکار پر گیا تھا غلطی سے ایک غار میں پھنس گیا اور 36  گھنٹے سے اسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔  تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے راماریڈی منڈل کے ریڈی پیٹ گاؤں کا راجو (38) منگل کی شام گھن پور  علاقے میں شکار کرنے گیا تھا۔ اس نے وہاں ایک غار میں جانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس نے غلطی سے اپنا سیل فون گرا دیا اور اسے  حاصل کرنے کی کوشش کی، وہ غار میں گہرائی میں چلا گیا اور پھنس گیا۔

 

اس وقت راجو کے ساتھ  مہیش نامی دوست بھی اس کے ساتھ تھا۔ راجو  منگل کی رات بھر کوشش کرنے کے باوجود باہر نہیں نکل سکا۔ چہارشنبہ کو صبح مہیش نے گاؤں کے کچھ لوگوں کو اس کی اطلاع دی اور گاوں والوں نے کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے فوراً بعد فائر ڈپارٹمنٹ، ریونیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس چہارشنبہ کی سہ پہر 3 بجے سے جے سی بی کی مدد سے پتھروں کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ کچھ مزید جے سی بی اور کمپریسر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں رات کو بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button