تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار راجگوپال ریڈی کا رات دیر گئے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پر دھرنا

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کی پولنگ سے چند گھنٹے قبل بی جے پی کے امیدوار راجگوپال ریڈی نے رات 12 بجے کے قریب 100 سے زیادہ بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پر دھرنا دیا۔ انہوں نے حکمران جماعت ٹی آرایس پر رائے دہندوں میں رقومات تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

راجگوپال ریڈی نے خود اس دھرنا کی قیادت کی چنڈور میں واقع ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیا اور مرکزی الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ مرکزی دستوں کی نگرانی میں انتخاب کروائیں کیوں کہ ریاست کی پولیس ٹی آر ایس پارٹی کی تائید کررہی ہے اور بی جے پی کارکنوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے رات دیر گئے تک یہ دھرنا جاری رہا۔

مقامی بی جے پی کارکنوں نے الزام لگایا کہ چند ریاستی وزراء اور ٹی آر ایس کے قائدین ابھی بھی گاوں میں چھپے ہوئے ہیں اور شراب اور رقومات تقسیم کررہے ہیں

اسی دوران وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کو شکست کا اندازہ ہوگیا ہے اس لئے وہ دھرنا دیتے ہوئے انتخاب کو رکوانے کی سازش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button