تلنگانہ

اردولیکس کو بروقت خبروں کی ترسیل پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ایک روزہ قومی کانفرنس کے دوران تلنگانہ کی مشہور ویب سائٹ ” اردولیکس ” کو علاقائی ، مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح کی خبروں کو قارئین کو بروقت پہنچانے پر نمایاں کارکردگی کا ایوارڈ دیا ہے حیدرآباد کے خواجہ منشن مانصاحب ٹینک میں منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس کے اختتام کے موقع اردو اخبارات، اردو کے صحافیوں میں مہمانوں کے ہاتھوں مختلف ایوارڈ پیش کئے گئے جس میں اردولیکس کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ حاصل ہوا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمان سابق وزیر محمد علی شبیر کے ہاتھوں ایڈیٹر اردولیکس ذیشان علی زاہد کے طرف سے سینئر و مشہور صحافی شیخ احمد علی نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، جنرل سکریٹری محمد غوث، حبیب اور دوسرے موجود تھے اس کانفرنس میں شہر ،اضلاع، ودیگر ریاستوں سے اردوصحافی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button