تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ میدک کے قدیر خان کی موت کے ذمہ دار 4 پولیس اہلکار معطل

میدک _ 19 فروری ( اردولیکس) میدک کے قدیر خان کی موت کے ذمہ دار چار پولیس اہلکاروں کو خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔ آج میدک ضلع کی ایس پی شریمتی پی روہنی پریہ درشنی آئی پی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ آئی جی نے قادر خان کی موت کے واقعہ کے سلسلے میں میدک ٹاؤن انسپکٹر مدھو ،  سب انسپکٹر راج شیکھر اور دو کانسٹیبلس پون اور پرشانت کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے

واضح رہے کہ قدیر خان کو میدک پولیس نے چوری کے ایک کیس میں 5 دن تک پولیس اسٹیشن میں تھرڈ ڈگری استعمال کرتے ہوئے بری طرح مار پیٹ کی جس سے ان کے گردے اور دیگر اعضاء ناکارہ ہوگئے اور دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button