تلنگانہ

بھکت آگ کے گڑھے میں گر پڑے 10 زخمی ۔تلنگانہ کے نلگنڈہ میں واقعہ

نلگنڈہ۔ ریاست تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ویمولاپلی منڈل کے آمنگل میں واقع شری پاروتی رام لنگیشور سوامی کے کلیان اُتسو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

چہارشنبہ کی علی الصبح جب بھکت آگ کے گڑھے (اگنی گنڈم) کو پار کر رہے تھے تو وہ ایک دوسرے کو دھکا دینے لگے۔ اس دوران کئی بھکت آگ میں گر پڑے۔

 

وہاں موجود پولیس اہلکار فوراً چوکس ہو گئے اور آگ میں گرنے والوں کو باہر نکالا۔ اس واقعے میں تقریباً 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button