تلنگانہ

حیدرآباد میں بائیک ریسنگ کرنے والے 10 نوجوان گرفتار

حیدرآباد _ حیدرآباد میں بائیک ریسنگ کرنے والے 10 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انھیں ریمانڈ پر بھیج دیا۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر بعض نوجوان بائیک ریسنگ اور خطرناک كرتب بازی کرتے ہوئے سڑک سے گذرنے والی دوسری گاڑیوں کے سواروں کی جان کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں

 

چند دن پہلے شہر کے ہائی ٹیک سٹی، مادھاپور گچی باولی اور دیگر علاقوں میں رات دیر گئے یہ نوجوان بائیک ریسنگ کرتے ہوئے خطرناک کرتب بازی کررہے تھے۔ ایک دوسرے سے شرطیں لگاتے ہوئے یہ نوجوان بائیک ریسنگ کر رہے تھے۔ ان نوجوانوں کی پولیس نے کئی مرتبہ کونسلنگ بھی کی تھی

 

تاہم اس کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں پڑا جس پر ان نوجوانوں کی 50 بائیکس کو ضبط کر لیا گیا اور بعض کو گرفتار کر لیا گیا۔ والدین کی موجودگی میں ان کی کونسلنگ کی گئی اور 10 کو عدالتی تحویل میں دے دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button