تلنگانہ

بارش کے دوران حیدرآباد کے پرانے شہر میں 100 سالہ قدیم مکان منہدم

حیدرآباد: شہر میں جاری مسلسل بارش کے سبب پرانا شہر کے حسینٰی عالم علاقے میں سو سال سے زیادہ پرانا ایک قدیم مکان منہدم ہوگیا۔

 

 

مکان میں کوئی موجود نہیں تھے جس کی وجہہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مکان گرنے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اُس علاقے میں ایسے اور بھی کئی سو سال پرانے مکانات موجود ہیں جو خستہ حالی کا شکار ہیں۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ

 

 

مستقبل میں وہ بھی منہدم ہوسکتے ہیں۔ اس خدشے کے پیشِ نظر مقامی افراد حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان خطرناک عمارتوں کو جلد از جلد منہدم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button