تلنگانہ

آیندہ ماہ سے معذورین کے پنشن میں 1000 روپے کا اضافہ _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

منچریال _ 9 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں معذوروں کی پنشن میں مزید ایک ہزار کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ سے 4,116 روپے پنشن ادا کریں گے۔فی الحال معذوروں کو ہر ماہ 3116 روپے پنشن ادا کیا جا رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام کی فلاح وبہبود کے جو منصوبے تیار کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں

 

انہوں نے منچریال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منچریال ضلع کے عوام نے ماضی میں الگ ضلع کے لیے کئی دھرنے دیے۔جس پر ان کی حکومت نے منچریال کے ساتھ 23 نئے اضلاع قائم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب منچریال کے عوام کو ضلع ہیڈ کوارٹر میں کام کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button