تلنگانہ
تلنگانہ کی 105 بلدیات میں چیئرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب مکمل – کانگریس کا 84 پر قبضہ

تلنگانہ بھر کی 105 بلدیات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جبکہ مزید 11 بلدیات میں چیئرمین کے انتخابات مؤخر کر دیے گئے۔ جن 105 بلدیات میں انتخابات ہوئے
، ان میں سے 84 پر کانگریس نے قبضہ جما لیا، 17 پر بی آر ایس کامیاب رہی، ایک نشست بی جے پی کے حصے میں آئی، جبکہ تین مقامات پر آزاد امیدوار چیئرمین منتخب ہوئے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 116 بلدیات کے لیے اسی ماہ کی 11 تاریخ کو انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ نتائج کے وقت 90 مقامات پر مختلف جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل تھی، جبکہ 36 جگہوں پر ہنگ صورتحال پیدا ہوئی
۔ بعد ازاں جماعتوں کے درمیان اتحاد اور آزاد امیدواروں کی حمایت سے بعض میونسپلٹیوں میں چیئرپرسن منتخب کیے گئے۔



