تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 11 اضلاع میں آج شام گرج و چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اچانک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں اچانک بارش کی پیش قیاسی کی گئی  ہے، اسی دوران حیدرآباد کے  موسمیاتی مرکز نے پیر کی شام کے دوران کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، جگتیال، گدوال، کومرم بھیم، منچریال، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نرمل، رنگا ریڈی، سنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

 

دوسری جانب محبوب نگر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث گرمی اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button