تلنگانہ

بانسواڑہ تشدد واقعہ میں 12 افراد گرفتار – مفرور ملزمین کو پکڑنے خصوصی ٹیمیں تشکیل

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں ریلاینس مارٹ کے قریب پیش آئے واقعہ اور ایک پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کے معاملے میں پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

 

ضلع ایس پی راجیش چندرا نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کوئی بھی قانون سے بچ نہیں سکے گا۔ایس پی کے مطابق ایک معمولی واقعہ کو بنیاد بنا کر بعض عناصر نے گروہ بنا کر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی

 

۔ پتھراؤ کے نتیجے میں چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانسواڑہ شہر میں فی الحال مکمل طور پر امن قائم ہے اور عوام بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں

 

۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور ایکس پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ یا شیئر کرنے والوں اور واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button