تلنگانہ
جوس پینے کے بعد 12 تا 15 افراد نیند کی آغوش میں چلے گئے۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقہ دییر پورہ میں ایک لڑکے نے مقامی افراد میں جوس تقسیم کیا۔ کچھ افراد نے جوس پی لیا اور چند گھنٹوں بعد تقریباً 12 افراد پر شدید نیند کا غلبہ طاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا ثارہا ہے کہ وہ 12 سے 15 گھنٹوں بعد جاگے لیکن مکمل طور پر ہوش میں نہیں آئے اور ان میں سے کئی افراد کو یہ بھی یاد نہیں تھا کہ انہوں نے کیا چیز پی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع متاثرہ افراد کے رشتہ داروں نے پولیس کو دی ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لڑکے کی شناخت اور جوس میں کسی نشہ آور مادے کی موجودگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
جوس کے نمونے فورینسک لیب بھیجے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متاثرین کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




