تلنگانہ

تلنگانہ کے 121 بلدیات اور 10 کارپوریشن کے لئے ریزرویشن کا عمل مکمل – ریزرویشن کی مکمل تفصیلات کی فہرست دیکھیں

تلنگانہ میں عنقریب ہونے والے بلدی  انتخابات میں آبادی کی بنیاد پر حکومت نے ریزرویشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 

ریاست کی 121 بلدیات میں ریزرویشن کی تقسیم اس طرح کی گئی ہے:

جنرل کے لئے 30، جنرل خواتین کے لئے 31، بی سی جنرل کے لیے 19، بی سی خواتین کے لیے 19، ایس سی جنرل کے لیے 9، ایس سی خواتین کے لیے 8، ایس ٹی جنرل کے لیے 3 اور ایس ٹی خواتین کے لیے 2 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

 

اسی طرح ریاست کی 10 میونسپل کارپوریشنوں میں جنرل کے لئے 1، جنرل خواتین کے لیے 3، بی سی جنرل اور بی سی خواتین کے لیے ایک ایک، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے بھی ایک ایک نشست مختص کی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں بلدی انتخابات کا نوٹیفکیشن اسی ماہ کی 17 تاریخ تک جاری ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button