تلنگانہ

13 سال کی بچی ہارٹ اٹیک سے فوت۔ حیدرآباد کے مضافات میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ رنگاریڈی ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ لڑکی اچانک ہارٹ کی ممکنہ پیچیدگیوں کے سبب چل بسی۔

 

یہ افسوسناک واقعہ مانچال منڈل کے آغا پالی گاؤں میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق نِہاریکا اچانک سینے میں درد کی شکایت کرنے کے بعد چند لمحوں میں گر پڑی۔ خاندان کے افراد نے فوراً مدد کے لیے پہنچنے کی کوشش

 

کی لیکن یہ کوششیں بے سود رہیں۔شبہ کیا جاتا ہے کہ لڑکی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس قسم کے کیسز نایاب ہیں لیکن حالیہ سالوں میں اس طرح کے

 

واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ بچوں کی صحت، ذہنی دباؤ اور طرزِ زندگی پر خاص توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button