تلنگانہ

حیدرآباد میں ہارٹ اٹیک سے 14 سال کے بچہ کی موت

حیدرآباد ۔‌‌حیدرآباد میں ہارٹ اٹیک سے کم عمر بچہ کی موت ہوگئی۔ ریاست بہار سے روزگار کی تلاش میں آنے والے سنتوش اور شیو کمار بابُل ریڈی نگر، میلاردیو پلی میں مقیم بتائے گئے ہیں۔

 

 

ان کے دو بیٹے بتائے گئے ہیں۔ ان میں سے بڑا بیٹا ابھئے عمر (14)‌سال جمعہ کی رات اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا جس کے بعد سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور وہ گھر پر آرام کر رہا تھا۔ کل رات وہ اپنے والد کے ساتھ برِنداون کالونی کی طرف جانے کے لیے آٹو رکشہ میں سوار ہوا۔ جیسے ہی آٹو میں بیٹھا  وہ بے ہوش ہو گیا۔

 

 

ابھئے کی حالت دیکھ کر اس کے والد سنتوش نے فوراً اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ابھئے کا دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہو گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button