تلنگانہ

وقارآباد میں آٹو نگر کے لئے 15 ایکر اراضی، تانڈور مارکیٹ کمیٹی کے لئے 30 ایکر اراضی مختص _ تلنگانہ کابینہ کے فیصلے

حیدرآباد _11 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔جس میں 10 لاکھ افراد کو آسرا اسکیم کے تحت نئے پنشن دینے کو منظوری دی گئی۔

کابینہ نے  وقارآباد آباد میں آٹو نگر کی تعمیر کے لیے 15 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور تانڈور مارکیٹ کمیٹی کے لئے یالالہ میں 30 ایکر اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ جی او 58 اور 59  کے تحت غریبوں کو اراضی پٹہ تقسیم کرنے کے پروگرام کو تیز کریں۔شاہ آباد میں راک پولشنگ یونٹس کے قیام کے لیے   45 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا کابینہ کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button