تلنگانہ

ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق ۔ سعودی عرب کے خوفناک بس حادثے سے حیدرآباد میں غم کی لہر

حیدرآباد۔‌سعودی عرب میں پیش آئے ہولناک بس حادثے نے حیدرآباد کو سوگ میں ڈبو دیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثر کا تعلق شہر سے ہے جبکہ سب سے دردناک خبر رام نگر کے نذیر الدین خاندان سے موصول ہوئی ہے

 

 

جن کے ایک ہی گھر کے 18 افراد اس سانحے میں وفات پا گئے۔اطلاعات کے مطابق نذیر الدین اپنے 18 قریبی رشتہ داروں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ واپسی کی امیدوں کے ساتھ روانہ ہونے والا پورا خاندان ایک ہی جھٹکے میں دارفانی سے رخصت ہوگیا

 

 

جس نے علاقے بھر میں انتہائی رنج و غم کی فضا پیدا کردی ہے۔خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ نذیر الدین کا بیٹا سراج الدین روزگار کی غرض سے امریکہ (US) میں مقیم ہے۔ دل دہلا دینے والی حقیقت یہ ہے کہ اس المناک حادثے کے بعد اب اس پورے خاندان میں صرف وہی بقید حیات ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button