تلنگانہ

عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر تلنگانہ میں دو میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولوں کو مالکین نے لگا دیا تالہ

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں چند مقامات پر میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس  کی عمارت کا کرایہ ادا نہ کرنے پر عمارتوں کے مالکین نے تالے لگا دیے۔ ایک واقعہ بھوپال پلی ڈسٹرکٹ میناریٹی ریزیڈنشیل اسکول میں پیش آیا جہاں اسکول کی عمارت کے مالک نے کرایہ ادا نہ کرنے پر عمارت کو قفل ڈال دیا۔

 

اسی طرح کا ایک اور واقعہ سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر اسمبلی حلقے میں واقع تلنگانہ مائناریٹی رہائشی اسکول کی عمارت کو کرایہ کی بقایا رقم ادا نہ کرنے پر عمارت کے مالک نے تالے لگا دیا

اس واقعے کے بعد اسکول کے اساتذہ اور طلباء عمارت کے باہر حکومت کی مدد کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ عمارت کو بند کرنے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے طلباء اور ان کے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

اسی دوران حضور نگر میناریٹی ریزیڈنشیل اسکول کی عمارت کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ 11 مہینے سے حکومت نے کرایہ ادا نہیں کیا ہے چند دن قبل حیدرآباد میں ایس سی ، ایس ٹی، بی سی اور میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس کے عمارتوں کے مالکین نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے حکومت سے فوری کرایہ کے بقائے جات کو ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور نمائندگی بھی کی گئی۔ 14 اکتوبر تک کرایہ ادا نہ کرنے پر عمارت کو مقفل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس کے مطابق آج ریزیڈنشیل اسکولس کو مقفل کردیا گیا ہے کیونکہ عمارتوں کی تعمیر قرض کی رقم حاصل کرکے تعمیر کی گئی اور بینکوں کو قسط ادا کرنی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button