تلنگانہ
میدک ضلع میں آوارہ کتوں کا حملہ 20 زخمی

میدک۔ ریاست تلنگانہ میدک ضلع کے ماسائی پیٹ منڈل ہیڈکوارٹر میں آوارہ کتوں نے 20 سے زائد افراد پر حملہ کیا۔کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو
توپران اور میدک کے سرکاری ہاسپٹلس سے علاج کے لیے رجوع کیا گیا۔زخمیوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں شدید زخمی ایک شخص کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔آوارہ کتوں کے حملے کے بعد مقامی افراد میں
خوف کی لہر پائی جاتی ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے اوارہ کتوں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔



