تلنگانہ

تلنگانہ کے ویملواڑہ مندر کے گوشالہ میں 5 دن کے اندر 26 گائیوں کی موت – مزید 16 گائیں بیمار

تلنگانہ کی مشہور ویمولا واڑہ مندر میں گایوں کی اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران یہاں 26 گائیں مختلف وجوہات کی بناء پر ہلاک ہو چکی ہیں، جس سے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

 

ویمولا واڑہ کے راجاراجیشور سوامی دیوستھان سے منسلک تپاپور گوشالہ میں بھی تین گائیں ہلاک ہو گئی ہیں۔

 

محکمہ حیوانات کے حکام کے مطابق، اس وقت گوشالہ میں کل 16 گائیں بیمار پڑی ہوئی ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی نازک ہے اور ان کا فوری علاج ضروری ہے ورنہ ان کے بھی مرنے کا خدشہ ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ بیماری کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں اور گایوں کے علاج و معالجے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

 

مقامی افراد بھی گایوں کی اس غیر معمولی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ باقی گایوں کی جان بچائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button