تلنگانہ

تلنگانہ۔ ناگرجنا ساگر کے 26 گیٹ کھول دئیے گئے

File photo

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجیکٹ کی‌سطح آب میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔اس سیزن میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ 26 کرَسٹ گیٹس کھولے گئے ہیں۔

 

 

سیلاب کے پانی کے بھاری مقدار میں بہاو کے پیش نظر پراجیکٹ کے گیٹس کے ذریعے پانی کا اخراج جاری ہے۔16 گیٹس کو پانچ فٹ اور 10 گیٹس کو دس فٹ تک اٹھایا گیا ہے اور اسپل وے کے ذریعے 2,68,749 کیوسک پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑا جا رہا ہے۔

 

 

ناگرجنا ساگر میں 3,21,023 کیوسک پانی کا‌بہاو ہے اور تقریباً اتنی ہی مقدار میں پانی کا اخراج بھی کیا جا رہا ہے۔ناگرجنا ساگر ڈیم کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 587.00 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

پراجیکٹ کی مکمل گنجائش 312 ٹی ایم سی ہے اور فی الحال اس میں 305.50 ٹی ایم سی پانی موجود ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button