تلنگانہ

گریٹرحیدرآباد میں مضافات کی 27 بلدیات اور کارپوریشن ضم – تلنگانہ کابینہ کا فیصلہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں منعقدہ تلنگانہ کابینہ کا طویل اجلاس اختتام پذیر ہوا، جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں متعدد اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے منظوری دی گئی

 

۔کابینہ نے ایک اہم فیصلے میں اوٹر رنگ روڈ کے اطراف واقع 27 بلدیات کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ ان میں پدا عنبرپیٹ ، جل پلی ، شمش آباد، ترکاینجال، منی کونڈا، نارسنگی، آدی بٹلہ، تکوگوڑہ، میڑچل، ناگارم، دومائی گوڑہ، پوچارم، گھٹکسر، گنڈلاپوچم پلی، تونکنٹہ، کومپلی، امین پور، بڈنگ پیٹ، بندلہ گوڑہ جاگیر، میرپیٹ، بوڈاپّل، نظام پیٹ، دُنڈیگل، بولارم، ٹیلاپور، پیرزادی گوڑہ اور جواہر نگر شامل ہیں۔

 

اس فیصلے کے بعد جی ایچ ایم سی کی سرحدیں مزید توسیع ہوجائیں گی اور شہری انتظامات پر نمایاں اثرات متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button