تلنگانہ
تلنگانہ گروکل سے لاپتہ 3 بچوں کا پتہ چل گیا

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے دیورکنڈہ میناریٹی گروکل اسکول سے لاپتہ ہونے والے تین بچوں کا پتہ چل گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے دن گروکل میناریٹی اسکول کے طلبہ توفیق، رحمان اور مجیب لاپتہ ہو گئے تھے۔
ان کے ماں باپ کی شکایت پر دیورکنڈہ ڈی ایس پی گیری بابو نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی اور طلبہ کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ چہاشنبہ کی رات تقریبا ساڑھے 12 بجے مال سے حیدراباد جانے والے راستے پر طلبہ کا پتہ چلا۔ بعد ازاں انہیں دیورکنڈہ پولیس اسٹیشن لایا گیا۔
بچوں کا پتہ چلنے پر اولیاء طلبہ نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔