تلنگانہ

ایک دن میں تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں 30 لاکھ خواتین نے سفر کیا

حیدرآباد _ 13 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں پیر کو مسافروں کی ریکارڈ تعداد دیکھی گئی۔ آر ٹی سی ای ڈی (آپریشنز) شیکھر نے بتایا کہ 51 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پیر کو آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا۔ اتوار کو 41 لاکھ کے قریب افراد نے سفر کیا تھا۔خواتین کو مفت سفر دستیاب ہونے کی وجہ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے..

کارتک ماسم کے مہینے کے آخری پیر کے دن  خواتین نے ریکارڈ تعداد میں بسوں میں سفر کیا۔ اس رش کا اندازہ لگاتے ہوئے، آر ٹی سی کے عہدیداروں نے باقاعدہ اور اضافی بسیں بھی چلائیں جبکہ ڈرائیور اور کنڈکٹر ہفتہ کی چھٹی لئے بغیر اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ آر ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ بسوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی  تعداد 60 فیصد درج کی گئی ہے۔

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔پیر کو کل 51 لاکھ لوگوں نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا، جن میں سے 20.87 لاکھ مرد اور 30 ​​لاکھ خواتین نے مفت سفر کیا۔عام طور پر، اگر 50 لاکھ مسافر آر ٹی سی میں سوار ہوتے ہیں تو 18 کروڑروپےکی آمدنی ہوتی ہے، تو پیر کو آمدنی 11.74 کروڑ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button