تلنگانہ

جاریہ سال کے اواخر تک 35 ہزار ملازمتوں پر تقررات۔ چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے اواخرتک 35 ہزار سے زیادہ ملازمتوں پر تقررات کئے جائیں گے، انھوں نے آج صبح تلنگانہ پولیس اکیڈیمی میں ٹریننگ مکمل کرنے والے سب انسپکٹرس، ریزروڈ پولیس اور اے ایس آئیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔

 

انہوں نے پولیس کے پریڈ کی سلامی لی۔اکیڈمی میں 547سب انسپکٹرس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔145خواتین سمیت 547سب انسپکٹرس کی تربیت کی تکمیل کے بعد یہ پریڈمنعقد کی گئی۔ چیف منسٹر نے انہیں یاد دلایا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اندرون 90دن 30,000 نوجوانوں کو تقررات کے دستاویزات حوالے کئے گئے۔

 

انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ تربیت مکمل کرنے والے پولیس عہدیدار ریاست میں منشیات، گانجہ اور سائبر جرائم کو آہنی پنجہ سے روکنے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button