تلنگانہ میں ماؤسٹ تنظیم کو بڑا دھچکا، ریاستی کمیٹی رکن آزاد سمیت 37 ماؤسٹوں کی خودسپردگی
تلنگانہ میں ماؤسٹ تنظیم کو بڑا دھچکا، ریاستی کمیٹی رکن آزاد سمیت 37 ماؤسٹوں کا پولیس کے آگے سرینڈر
حیدرآباد: تلنگانہ میں ماؤسٹ تحریک کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب ریاستی کمیٹی رکن اور بی کے–اے ایس آر ڈویژنل کمیٹی کے سیکریٹری سامبیا عرف آزاد نے اپنے ساتھیوں سمیت خودسپرد کر دیا۔ مجموعی طور پر 37 ماؤسٹوں نے ڈی جی پی شیودھر ریڈی کی موجودگی میں پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس ڈی جی پی نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والوں میں تین ریاستی کمیٹی کے اراکین بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ماؤسٹوں نے اپنے پاس موجود اسلحہ بھی پولیس کے حوالے کیا، جن میں 303 رائفلز، جی3 رائفلز، ایس ایل آر، اے کے 47 اور بڑی مقدار میں گولیاں و کارتوس شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سرینڈر کرنے والے ماؤسٹوں کو انعامی رقم اور دیگر سرکاری سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مرکزی دھارے میں شامل ہو کر پرامن زندگی گزار سکیں۔ اطلاعات کے مطابق آزاد اے او بی خطے میں تنظیم کی مضبوطی اور ڈھانچے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔



