تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے 4 ایڈیشنل پبلک پراسیکوٹر مقرر _ سید یاسر مامون ایڈوکیٹ بھی شامل

حیدرآباد _ 3 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کے لئے چار نئے اڈیشنل پبلک پراسیکوٹر کا تقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ قانون کے سکریٹری آر تروپتی نے احکام جاری کردیئے۔ حکومت نے جن وکلاء کو اڈیشنل پبلک پراسیکوٹر مقرر کیا ہے ان میں سید یاسر مامون ،  ایم رامچندرا ریڈی ،  وی جيتندر راو اور ڈی ارون کمار شامل ہیں۔ ان کے عہدوں کی میعاد 3 سال کی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button