تلنگانہ

میدک فرقہ وارانہ تشدد واقعہ کے 4 زخمی اسرا ہاسپٹل منتقل _ صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی انٹلی جنس چیف سے نمائندگی

حیدرآباد _ 16 جون ( اردولیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے میدک میں فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاع ملنے کے فوری بعد انٹلی جنس کے چیف  شیو دھر ریڈی اور ایس پی میدک سے نمائندگی کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ ۔

 

صدر مجلس کی ہدایت  پر 4  زخمیوں عارف صمدانی ، محمد نائب ،، محمد عقیق اور طاہر  کو بہتر علاج کیلئے میدک سے پرنسس اسرا ہاسپٹل حیدر آباد منتقل کیا گیا ۔ ان تمام کا اسرا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے زخمیوں سے رات دیر گئے ملاقات کی اور ڈاکٹرس سے بات چیت بھی کی ۔

 

قبل ازیں صدر مجلس کی ہدایت پر رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے بھی ڈی جی پی روی گپتا ، ضلع ایس پی اور اعلی عہدیداروں سے فون پر بات چیت کی اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

 

اور میدک کے مسلمانوں کا تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ عیدالاضحٰی کے موقع سخت ترین سیکورٹی انتظامات کرنٹ پر زور دیا۔

متعلقہ خبر پڑھیں 

تلنگانہ کے میدک ٹاون میں بیلوں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شر پسندوں کی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی _ پولیس لاٹھی چارج ؛ حالات کشیدہ

متعلقہ خبریں

Back to top button