تلنگانہ
حیدرآباد میں بھکاری کے ہاتھ میں 45 ہزار کا اسمارٹ فون
File photo
حیدرآباد ۔ شہر میں ایک خاتون بھکاری کے پاس 45 ہزار کا فون دیکھ کر ملازمین پولیس حیرت زدہ رہ گئے۔ تفصیلات کے بموجب آپریشن مسکان اور اسمائیل کے تحت کل رات پولیس نے بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز کے بعض مقامات پر دھاوے کئے
اور بھیک مانگنے والے 15 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس جب ان کی تفصیلات حاصل کررہی تھی تو ایک بھکاری خاتون کے ہاتھ میں انہیں 45 ہزار روپئے کا اسمارٹ فون نظر آیا۔خاتون سے پوچھا گیا کہ اتنا مہنگا فون اس کے پاس کیسے آیا
تو خاتون نے جواب دیا کہ اس نے یہ فون خریدا ہے۔ پولیس ملازمین اس کا جواب سن کر حیرت زدہ رہ گئے۔ پولیس نے ان تمام کو بعدازاں بازآبادکاری مرکز منتقل کردیا ۔