تلنگانہ
حیدرآباد میں آوارہ کتے کے حملہ میں 5 سالکا بچہ زخمی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ سورارم میں آوارہ کتے نے پانچ سالہ لڑکے پر حملہ کر دیا۔مقامی لوگوں کے شور مچانے پر کتا بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔
زخمی بچے کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعہ کے تعلق سے گاجُلا رامارم سرکل کے متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی تاہم کوئی مناسب ردِعمل نہ ملنے پر
مقامی افراد شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کتے کے حملے کا یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔



