تلنگانہ

چینی مانجہ سے گلا کٹ گیا۔‌حیدرآباد میں 5 سال کی بچی کی موت

حیدرآباد ۔چینہ مانجہ کی وجہ سے ایک پانچ سالہ ننھی بچی ہلاک ہوگئی۔ بائیک پر سامنے بیٹھی بچی کے‌گلے میں مانجہ کی ڈور لپٹ گئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں قومی شاہراہ پر رونما ہونے والے اس واقعے نے مقامی افراد میں برہمی کے لہر پیدا کردی۔

 

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق آندھرا پردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے امباجی پیٹ سے تعلق رکھنے والے ڈی رام ساگر اور ان کی بیوی پدماؤتی کچھ عرصہ قبل شہر آئے تھے۔ ان کے دو بیٹیاں ہیں۔ چھوٹی بیٹی نشوکا آدیتیہ (5 سال) ایل کے جی میں پڑھ رہی تھی۔ یہ خاندان حال ہی میں گھر خریدنے کے بعد اس کی انٹیریئر ورک کے سلسلے میں کل باہر نکلا تھا۔

 

پیر کے روز دوپہر کو واپسی کے دوران انہوں نے کوکٹ پلی میں ایک جیولری شاپ جانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت نشوکا آدیتیہ بائیک پر سامنے بیٹھی ہوئی تھی۔ سمیترا نگر میں میٹرو پلر نمبر 781 کے قریب پہنچتے ہی اچانک بچی درد سے چلانے لگی۔ باپ نے بائیک روکی تو دیکھا کہ بچی کے‌گلے میں چینہ مانجہ لپٹ گیا ہے اور خون بہہ رہا ہے۔

 

 

فوری طور پر قریبی پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا لیکن بچی علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے تک شدید خون بہہ چکا تھا اور گلا تقریباً ڈھائی انچ گہرائی تک کٹ چکا تھا۔ کوکٹ پلی کے سی آئی کے وینکٹ سبھا راؤ نے بتایا کہ واقعے کے ذمہ دار کون ہیں اس حوالے سے کیس کی تفتیش جاری ہے۔

 

 

یہ واقعہ تلنگانہ میں حالیہ دنوں میں چینہ مانجہ سے ہونے والے دوسرے اموات میں سے ایک ہے جہاں پچھلے ہفتے بھی ایک شخص کی اسی طرح موت ہوئی تھی۔ حکومت نے 2016 سے اس خطرناک مانجہ پر پابندی لگائی ہوئی ہے اس کے باوجود استعمال جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button