تلنگانہ
کورٹلہ بلدیہ کی چیئرپرسن سمیت 6 کونسلرس کانگریس میں شامل

کورٹلہ بلدیہ کی چیئرپرسن انم لاونیا انیل نے بی آر ایس پارٹی کے 6 کونسلرس کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔کورٹلہ بی آر ایس کے صدر انم انیل کی قیادت میں یہ تمام کونسلرس چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہو گئے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان تمام کو کانگریس کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس موقع پر کورٹلہ کانگریس کے انچارج جے نرسنگ راو بھی موجود تھے