تلنگانہ
ناگر جنا ساگر کے 6 گیٹ کھول دیئے گئے

حیدرآباد۔ بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے ذخیر آب میں جمع پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے ناگر جناساگر پراجیکٹ کے گیٹ کھول کر پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
ابتدا میں نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کرتے ہوئے تین بار سائرن بجا گیا اس کے بعد ایک ایک کر کے جملہ چھ گیٹ کھول کر پانی چھوڑا جا رہا ہے، ساگر کریسٹ گیٹس کے ذریعہ تقریباً دو لاکھ کیوزک پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
ناگرجنا ساگر کی مکمل آبی گنجائش 590 فٹ ہے اس وقت اس کی سطح آب 582 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔