تلنگانہ کے 65 آئی ٹی آئی سنٹرس اے ٹی سی سنٹرس میں تبدیل – چیف منسٹر رہونت ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد کے ملے پلی آئی ٹی آئی سنٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں چیف منسٹر رہونت ریڈی نے ورچوئل طریقہ میں ریاست کے 65 آئی ٹی آئی سنٹرس کو ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (اے ٹی سی ) سنٹرس میں تبدیل کرتے ہوئے ان کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزراء ڈی۔ سری دھر بابو، پونم پربھاکر، پی سرینواس ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ویم نارائن ریڈی مجلس کے ارکان کونسل ریاض الحسن آفندی ؛ مرزا رحمت بیگ اور دیگر موجود تھے
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے حکومت ہر طرح کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی کے لئے منصوبہ بندی کریں۔ چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع دینے کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک ملازمتوں کے حصول کے لئے رہنمائی اور سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے سرکاری سطح پر خصوصی شعبہ قائم کیا جائے گا۔
حیدرآباد کے ملے پلی آئی ٹی آئی سنٹر میں منعقدہ ایک پروگرام سے چیف منسٹر نے ورچوئل طریقہ میں ریاست کے 65 آئی ٹی آئی سنٹرس کو ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (اے ٹی سی ) سنٹرس میں تبدیل کرتے ہوئے ان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزراء ڈی۔ سری دھر بابو، پونم پربھاکر، پی سرینواس ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ویم نارائن ریڈی مجلس کے ارکان کونسل ریاض الحسن آفندی ؛ مرزا رحمت بیگ اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیف منسٹر نے ملے پلی اے ٹی سی کا معائنہ کیا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے بعد ازاں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی مہارت میں اضافہ کے لئے حکومت تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اے ٹی سی میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو ہر ماہ 2000 روپے وظیفہ دیا جائے گا اور یہ اسکیم آئندہ تعلیمی سال سے نافذ ہوگی۔



