تلنگانہ
ورنگل میں آوارہ کتوں کا حملہ 7 سالہ لڑکی زخمی

ورنگل ۔ ریاست تلنگانہ نیو شایم پیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سڑک سے گزرنے والی 7 سالہ ےڑکی سریجا پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 7 سے 8 آوارہ کتوں نے بچی پر حملہ کیا۔مقامی لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر کتوں کو بھگایا جس کی وجہ سے بچی کی جان بچ گئی۔ زخمی سریجا کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعہ پر مقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی پریشانی کے
باوجود میونسپل حکام لاپرواہی برت رہے ہیں۔ ہر حملے کے بعد صرف رسمی کارروائی کی جاتی ہے اس کے بعد کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دے رہا ہے۔



