تلنگانہ

جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ میں 77ویں یومِ جمہوریہ ہند کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے قومی پرچم لہرایا اور ملک کے اتحاد، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں پر زور دیا۔

 

تقریب میں قونصل خانے کے اعلیٰ عہدیداران اور عملہ کے علاوہ ہندوستانی برادری کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں طور پر سید افتخار احمد (سی جی آئی)، عبدالباقر عباس، سعود بن سالم القرثین، مصطفیٰ (سی جی آئی اسٹاف و کمپیوٹر پروگرامر)، مولانا یونس اعظمی (مترجم)، ظفر بیگ تانڈور، مولانا یوسف اعظمی اعظم گڑھ ؛ حافظ امجد صاحب جدہ اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد فیاض علی، مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس موجود تھے۔

 

اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک کی ترقی، جمہوری روایتوں اور بیرونِ ملک مقیم ہندوستانیوں کے کردار کو سراہا گیا۔ تقریب خوشگوار اور قومی جذبے سے لبریز ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button