تلنگانہ میں برقی اسٹیشن کے 130 فٹ اونچے 8 ٹاورس چند سکنڈس میں منہدم

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں کتہ گوڑم تھرمل پاور اسٹیشن کے 8 کولنگ ٹاورس کو منہدم کردیا گیا ہے پیر کی صبح، بھدردری کتہ گوڑم ضلع کے پالونچہ ٹاون میں واقع کتہ گوڑم تھرمل پاور اسٹیشن کے آٹھ کولنگ ٹاورس کو کنٹرول امپلوشن تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔ 130 میٹر سے زیادہ اونچے یہ ٹاورس ، کے ٹی پی ایس کمپلیکس کے پرانے یونٹس کا حصہ تھے، جو کئی سال پہلے اپنی افادیت ختم ہونے کے بعد بند کر دیے گئے تھے۔
ٹاورس کا انہدام راجستھان کی ایک کمپنی کے ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا، اس کے لئے سخت حفاظتی پروٹوکول کی پابندی کو یقینی بنایا گیا۔ گرائے گئے ٹاورس میں سے چار 1966 اور 1967 کے درمیان تعمیر کیے گئے تھے، جبکہ باقی چار 1974 اور 1978 کے درمیان بنائے گئے تھے۔ مرحلہ وار یونٹس کو ابتدائی طور پر جاپانی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار میں مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
فی الحال اس برقی اسٹیشن میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے برقی پیدا کی جا رہی ہے پرانے آلات کی جگہ اسے سپر کریٹیکل کول بیسڈ تھرمل پاور میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان غیر کارکرد ٹاورس کو منہدم کردیا گیا۔