تلنگانہ

سیل فون گم ہوجانے کی بنڈی سنجے نے کی پولیس اسٹیشن میں شکایت

حیدرآباد _ 9 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کریم نگر ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن میں سیل فون گم ہوجانے کی شکایت درج کرائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنڈی سنجے نے ای میل کے ذریعہ اپنی شکایت میں کہا کہ 5 اپریل کی رات جس وقت پولیس انھیں گرفتار کرنے ان کے مکان پہنچی تھی اس وقت بی جے پی کارکنوں نے ان کی ان گرفتاری کی مزاحمت کی تھی جس کے نتیجے میں دھکم پیل کا واقعہ بھی پیش آیا۔ اس دوران ان کا فون گم ہو گیا۔

واضح رہے کہ دسویں جماعت کے پرچہ سوالات کے افشا کے معاملہ میں پولیس نے بنڈی سنجے کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم نمبر ایک بنایا ہے اور ورنگل کمشنر پولیس نے بنڈی سنجے کی سازش قرار دیا تھا اور انہوں نے بنڈی سنجے سے سیل فون حوالے کرنے کی بھی ہدایت دی تھی تاہم اس وقت بنڈی سنجے نے سیل فون دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ پولیس کو ان کا سیل فون لینے کی ضرورت کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button