تلنگانہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں مختلف اضلاع میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ضلع گدوال کے آیزہ منڈل کے بھومپور گاؤں میں بجلی گرنے سے زرعی مزدور سرویش (24)، پاروتی (34) اور سوبھاگیہ (36) موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ضلع نرمل کے پمبی منڈل کے گُمّنا انگلاپور گاؤں میں کھیت میں کام کے دوران بجلی گرنے سے آلاکُنٹہ ایلاّیَّا (37) اس کی اہلیہ لکشمی (32) اور ان کا رشتے دار وینکنّا (50) ہلاک ہوگئے۔
ضلع بھدرا دری کوتہ گوڑم کے گُنڈالہ منڈل کے چیمّاگوڑم گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک کسان نرسیّا (50) کی موت ہوگئی۔
ضلع کھمم کے ستوپلی منڈل کے ستیہ نارائن پورم گاؤں میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گئے مہیش (32) اور میڈی پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان ویرا بھدر راؤ (50) بھی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔
انتظامیہ نے تمام متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔