تلنگانہ

12 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سےموت۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد: ایک 12 سالہ لڑکی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق 12 سالہ میتھلی نامی لڑکی ضلع کے موپل منڈل میں واقع سوشل ویلفیئر گروکل اسکول میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ دسہرہ کی تعطیلات کیلئے وہ گھر آئی ہوئی تھی۔

 

اس نے اپنی ماں سے سینہ میں درد کی شکایت کی اور اس کی طبعیت بگڑ گئی۔ اسے فوری علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قراردیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ لڑکی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button