تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں شدید بارش سے پل پانی میں بہہ گیا _ کئی علاقوں کا رابطہ منقطع

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے جینت منڈل مستقر میں شدید بارش کی وجہ سے ترنم برج کے نیچے بنایا گیا ایک عارضی پل ٹوٹ گیا۔جس کی وجہ سے طلباء اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس موقع پر دیہاتیوں نے کہا کہ برائے نام تعمیر شدہ پل ٹوٹنے سے عوام اور طلباء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

 

،جینت بیلہ منڈل مراکز سے کئی نوجوان روزگار کے سلسلے میں عادل آباد ضلع مرکز جاتے ہیں۔عوام اس بات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ اس پل کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے جینت منڈل سنٹر جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔یہاں کی عوام متعلقہ عوامی نمائندوں اور حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد برج کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button