تلنگانہ
گنیش جلوس کے دوران چارمینار کے پاس برقعہ پوش غیرمسلم لڑکی پکڑی گئی

حیدرآباد: گنیش وسرجن جلوس کے دوران حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے پاس آج مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے برقعہ پوش غیر مسلم لڑکی اور اس کے ساتھی کو پکڑ لیا۔ لڑکی جو ورنگل کی رہنے والی ہے، اپنے دوست کے ساتھ پرانے شہر آئی تھی۔
وہ دونوں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ اس شخص کو مشکوک انداز میں حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر چند نوجوانوں نے روکا اور علاقے میں ان کی موجودگی پر سوال کیا۔کچھ ہی دیر میں اس جگہ پر لوگ جمع ہوگئے اور اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی
اور اس جوڑے کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ لڑکی کی شناخت شروتی کے طورپر کی گئ ہے