شرابی مسجد میں گھس گیا، قران پاک کے نسخوں کو فروخت کرنے کی کوشش۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں شر انگیزی کا واقعہ

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں شر انگیزی کا واقعہ پیش آیا۔ کندیکل گیٹ میں واقع مسجد جیلانی شریف میں آج شام ایک شرابی گھس گیا، اس نے وہاں سے قران مجید کے نسخہ اٹھا لیے اور وہ انہیں قریب میں واقع اسکراپ کی دکان میں فروخت کر رہا تھا
مقامی افراد نے اسے دیکھ کر پکڑ لیا اور قران پاک کے نسخوں کو مسجد میں لا کر رکھ دیا گیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور انہوں نے اس شرابی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے شخص کا نام یادگیری ہے اور وہ کچرہ چننے والا ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق وہ حالت نشہ میں تھا اور وہ مسجد میں گھس گیا اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے
کون ہے اس کا پتہ چلایا جانا چاہیے اور یہ بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایک سازش کے تحت یہ شر انگیزی کی کوشش کی گئی ہے۔ شر انگیزی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جناب فہد بن عبدات مجلسی کاربوریٹر فوری مسجد کے پاس پہنچ گئے اور انہوں نے اس پوری سازش کا پتہ لگانے کا مطالبہ کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا اور چھان بین کر رہی ہے۔