تلنگانہ

شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن ، بہنوئی کے ساتھ فرار _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

جگتیال _ 8 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والی دلہن اپنے  بہنوئی کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ جس سے شادی کے گھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے کنا پور سے تعلق رکھنے والی ایک 20سالہ لڑکی کی شادی  لمباڑی یلی گاوں کے رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ  طئے پائی۔یہ شادی اتوار کو ہونے والی تھی اور تمام رشتہ دار اور مہمان فنکشن ہال پہنچ گئے تھے اور شادی کی رسم کا انتظار کررہے تھے تاہم شادی سے  چند گھنٹے پہلے دلہن، اپنے بہنوئی کے ساتھ فرارہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کی تمام رسوم روک دی گئیں اور تمام نے دلہن اور اس کے بہنوئی کی تلاش شروع کردی  ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button