تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک خوشخبری !

حیدرآباد _ 3 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے ایک خوشخبری ہے حکومت نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے

 

جس کے مطابق 5 جولائی سے 20 جولائی ملازمین کے تبادلے کا عمل انجام دیا جائے گا۔ حکومت نے ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے اور تمام محکموں کے ملازمین کو 5 جولائی سے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ملازمین کے تبادلوں سے متعلق جی او کو چیف سکریٹری شانتی کماری نے جاری کردیا ہے

 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں حکومت نے ریاست بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کو انجام دیا تھا اب تک 25 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے اب تازہ طور پر سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا شیڈول جاری کردیا جس سے ملازمین تنظیموں کے نمائندوں نے خوشی کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button