بیوی اور سسرال والوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے پر ایک شخص نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 26 جون ( اردولیکس) بیوی اور سسرال والوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے پر ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے رائیکل سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ فردوس کی شادی کتھلاپور کی رہنے والی ایک لڑکی سے چند سال قبل ہوئی تھی اور اس جوڑے کو ایک لڑکی بھی ہے
اکثر فردوس اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے تھے اور کئی بار بیوی اور سسرال والوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر فردوس کے خلاف شکایت کی تھی دو دن قبل بھی فردوس کے خلاف اس کی بیوی اور سسرال والوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی۔جس پر پولیس اسٹیشن میں ایک کانسٹیبل نے فردوس پر ہاتھ اٹھایا اور گالی گلوج کی۔ اس واقعہ سے دلبرداشتہ ہوکر فردوس نے گھر میں پھانسی لگا لی۔
بتایا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں پولیس کانسٹیبل کے ہاتھ اٹھانے کا ذکر کرتے ہوئے اعلی عہدیداروں سے کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا