تلنگانہ

بیوی بچوں کو چھوڑ ہجڑے کے ساتھ رہنے لگا ایک شخص۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں عجیب و غریب واقعہ

جگتیال ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف خاندان کو بلکہ پورے علاقے کو حیران کر دیا ہے۔ ایک شادی شدہ شخص نے جس کے دو بچے بھی ہیں اپنی بیوی کو چھوڑ کر ایک زنخہ کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کرتے ہوئے اُس کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔

 

یہ واقعہ مقامی سطح پر زبردست بحث و تنقید کا موضوع بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹاؤن کے رہنے والے بنگی راج شیکھر کی شادی 2014 میں لاسیہ سے ہوئی تھی۔ شادی کو دس سال گزر چکے ہیں اور اس جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں راج شیکھر کے تعلقات حیدرآباد کی ایک ٹرانس جینڈر دیپا کے ساتھ قائم ہو گئے۔

 

رفتہ رفتہ بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ راج شیکھر نے اپنی بیوی اور بچوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے دیپا کے ساتھ رہنا شروع کردیا ۔ جب یہ بات بیوی لاسیہ کو معلوم ہوئی تو وہ شدید ذہنی دباؤ میں آ گئی اور مایوسی میں آ کر خودکشی کی کوشش کی‌لیکن شوہر اسے دیکھنے کیلیے ہاسپٹل تک نہیں گیا جس کے لاسیہ کے گھر والوں نے اپنے داماد کو تلاش کرنا شروع کردیا۔

 

اور  اُسے زنخہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، کمرے کو تالا لگایا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے دونوں کو پولیس اسٹیشن لے جا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button