تلنگانہ
بیٹے کے علاج کے لئے مدد کرنے پر سابق وزیر تارک راماراو کو راکھی باندھ کر ایک مسلم خاتون نے ادا کیا شکریہ
اگست 19, 2024Last Updated: اگست 20, 2024
1 minute read

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے بورا بنڈہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون نے بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راماراو کو راکھی باندھی۔جس کے گونگے اور بہرے پانچ سالہ بیٹے زوہان خان کے علاج کے لئے تارک راماراو نے مدد کی تھی
پیر کو راکھی تہوار کے موقع پر زوہان خان کی ماں نے تارک راماراو ان کے گھر پہنچ کر راکھی باندھتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
5 سال قبل کے ٹی آر نے سوشل میڈیا کے ذریعے زوہان کی کہانی سنی جو پیدائش سے سماعت اور بولنے سے محروم تھا اس کے علاج کے لیے ضروری مدد فراہم کی۔ پانچ سال کی مختلف جدوجہد کے بعد زوہان اب دوسرے بچوں کی طرح سن اور بول سکتا ہے۔ جس پر اس کی ماں نے تارک راما راؤ کا راکھی باندھ کر شکریہ ادا کیا
Tags
exclusive